سندھ کو اتنا پیسہ ملا کہاں گیا فواد چودھری نے سوال اٹھا دیا

0
35

سندھ کو اتنا پیسہ ملا کہاں گیا فواد چودھری نے سوال اٹھا دیا

باغی ٹی وی :وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوشش کی ہےکہ صحافیوں کےمسائل کوحل کیاجائے،بجٹ میں کم سےکم تنخواہ 20ہزارکردی ہے. وفاقی حکومت نےکےالیکٹرک کو500میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی،وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ خودکوبینظیربھٹواورذوالفقارعلی بھٹوکی سیاست سےالگ کررہےہیں،

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ خودکوبینظیربھٹواورذوالفقارعلی بھٹوکی سیاست سےالگ کررہےہیں.سندھ کو3سالوں میں1600 سے 1800 ارب روپے دیئےگئے،اس بجٹ میں بھی سندھ کاحصہ بڑھایاگیاہے.سندھ کےپاس اتناپیسہ آیالیکن وہ گیاکہاں؟سندھ حکومت اتناپیسہ ملنےکےباوجوداب تک پولیس محکمہ کوٹھیک نہ کرسکی،

سندھ حکومت ہرسال وفاق کی منت کرتی ہےکہ رینجرزکوصوبےمیں رہنےدیاجائے،گزشتہ چندسال میں لاڑکانہ پر 90ارب روپےخر چ ہوچکاہےلیکن کام نظرنہیں آرہا،بدین،گھوٹکی اوردیگرعلاقوں کےنام پرپیسہ لیاجاتاہےلیکن وہاں کام نہیں ہوتاہے،کراچی پولیس میں اتنی اہلیت نہیں کہ امن بحال کرے،

فواد چودھری نے مزید کہا کہ سندھ میں اس وقت آرٹیکل 140اے لاگوکرنےکی ضرورت ہے.گورنرراج حل نہیں کیونکہ یہ غیرجمہوری عمل ہے،من پسندٹھیکہ داروں کوٹھیکےدےکرکب تک سندھ کوچلایاجائےگا.سب سےزیادہ پلی بارگین کےکیسزسندھ کےہیں،سندھ کو3سال میں1600سے1800ارب روپےدیئےگئے،ن لیگ کواگلےالیکشن میں ناکامی نظرآرہی ہےاس لیےاصلاحات نہیں چاہتی،

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ایک خوبی ہےکہ ہرچیزکوپڑھےبغیرمستردکرناہے،اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کےحق دینےکوبھی مستردکیاگیا.نوازشریف ،اسحاق ڈاراوران کےبیٹےبھی توباہرہیں ان کےبارےمیں کیاخیال ہے،نوازشریف،اسحاق ڈاراوران کےبیٹےبھی تواوورسیزپاکستانی ہیں،

اوورسیز پاکستانی ملک سے پیسہ نہیں لےکرجاتے بلکہ باہرسے بھیجتے ہیں،اوورسیزپاکستانیوں سےمتعلق جوریمارکس دیئےگئےاس کی مذمت کرتاہوں،اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکوبھی مستردکیاگیا،اس سال گندم ،چاول اورمکئی کی ریکارڈفصل ہوئی،حکومت نےچھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی،

موبائل ڈیٹااورکالزپرٹیکس کومستردکیاگیا،گھربنانےاورکاروبارکیلئےآسان قرضےفراہم کیےجارہےہیں،بجٹ میں صنعت کاراورعام آدمی کوریلیف دیاگیاہے،مردم شماری ہوگی لیکن ٹیکنالوجی سےمددلینےکی ضرورت ہے،ٹیکنالوجی کی مددسےہمیں روزانہ کی بنیادپر معلوم ہوہوگاکہ آبادی کتنی بڑھی،

اگرملک کوآئین کےمطابق چلایاجاتاتو خطےمیں سب سےآگےہوتے،،بجٹ میں صنعت کاراورعام آدمی کوریلیف دیاگیاہے،

Leave a reply