سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : مزارات میں زئرین کو تمام کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ، زائرین اور عملے کے افراد کو لازمی ماسک پہننا ہوگا۔
اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں گے۔
زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
علاوہ ازیں 50 سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے بعد سے تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری سرگرمیاں بھی بحال کر دی گئیں ہیں آج ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 20 اموات ، مثبت کیسز کی شر ح 2.5 فیصد رہی جبکہ 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-