سجاول: سندھ کے علاقے سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
باغی ٹی وی : ترجمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکے مطابق سندھ کے ڈسٹرکٹ سجاول میں جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر ملے ہیں،جھم ایسٹ ون کے مقام پر 2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی ہے۔
ترجمان پی پی ایل کے مطابق ٹیسٹنگ سے 13۔69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی،کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے، نئے ذخائر کی دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس،جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت خارج
واضح رہے کہ اس قبل بھی صوبہ سندھ میں ایک اور کنوئیں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ کمپنی نے صوبہ سندھ کے علاقے ڈہرکی میں گیس کی پیداوار کے لیے ایکسٹینڈڈ ویل ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ،حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ غازیج ٹو سے سوئی ناردرن کو یومیہ آٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے،غازیج 2 سے سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے،اس سے قبل غازیج ون کنویں سے گیس دریافت کی گئی تھی۔