سندھ میں 24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 6 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

0
42

سندھ میں 24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 6 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا کیسز کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 177 مزید ٹیسٹ کیے گئے،سندھ میں اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 380 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ صوبے میں 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں۔ 12 ہزار 836 مریض گھروں میں اور 793 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، صوبے کے 699 نئے کیسز میں سے 559 کراچی کے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج 755 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اپنائیں، آپ کا تعاون کرونا وائرس سے نجات کا ضامن ہے

Leave a reply