سندھ میں گورنرراج ……..گورنر سندھ نے کیا انکشاف
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود نہیں جانتے کہ وہ آزادی مارچ کیوں نکال رہے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کوبھی علم نہیں کہ وہ کیوں ریلی نکال رہے ہیں ،مولانا اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے ریلی نکال رہے ہیں،ریلی جلسے دھرنے جلوس اس وقت نکالے جاتےہیں جب عوام مشکل میں ہو،
گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما عنایت رند کے گھر نوابشاہ پہنچ گئے ،جہاں عیادت کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی.
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی حیدرآباد کے رہنما امین اللہ موسی خیل سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت و دعا مغفرت کی
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مولانا معصوم بچوں کوسڑکوں پرلاکرفساد کرنا چاہتے ہیں،سندھ میں گورنرراج نہیں لگ رہا اور نہ ہی ان ہاؤس تبدیلی ہورہی ہے، نیب اپنا کام کررہی ہے اور احتساب کا عمل بھی جاری ہے،سندھ کےعوام کی مرضی کے بغیر کوئی صوبہ نہیں بنے گا
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تومذاکرات یا وفاقی نمائندوں سے ملاقات کرانے کو تیار ہوں، فضل الرحمان ہرمرتبہ مارچ کی تاریخ تبدیل کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کاوزارت عظمیٰ کا خواب پورا نہیں ہو گا، مولانا مدرسےکے بچوں سےمارچ کراناچاہتے ہیں جواچھاعمل نہیں ہے،