کراچی: سندھ میں کرونا ویکسینیشن کی گھر گھر مہم کا آغاز، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے افتتاح کردیا۔گھر گھر مہم کے پہلے مرحلے میں یکم فروری سے 14 فروری تک کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔وزیر صحت سندھ نے بتایا کہ کرونا سے بچائو کی ویکسینیشن مہم کے دوران ایک کروڑ 27 لاکھ 48 ہزار 123 افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران 12 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا سے بچا کی ویکسین لگائی جائے گی۔لوگوں کو وائرس سے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ دوران مہم 57 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگائی جائے گی۔
وزیر صحت سندھ نے کہاکہ مجموعی طور پر کرونا ویکسین مہم کے دوران ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 137 افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ویکسینیشن کے بعد کرونا ہونے کی صورت میں لوگوں میں وائرس کے مضر اثرات بہت کم حد تک دیکھنے میں آئے ہیں۔چاہتے ہیں وینٹیلٹر پر آنے کی نوبت کم سے کم ہو، لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ ویکسینیشن کیوں ضروری ہے۔ وزیر صحت سندھ نے کہاکہ کرونا ویکسین مہم کے دوران 10 ہزار 988 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز اور سوشل موبلائزرز کی مدد لی جائے گی۔کرونا ویکسین کی گھر گھر مہم محکمہ صحت سندھ، این سی او سی اور ای پی آئی کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

Shares: