سندھ میں ایک مذہبی جماعت کے رہنماؤں کو حراست میں لینےکے احکامات جاری

0
36

محکمہ داخلہ سندھ نے مذہبی جماعت کےرہنماؤں کو حراست میں لینےکے احکامات جاری کردیے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مولانا عباس قادری ، مولانا غوث بغدادی اور زین العابدین کو حراست میں لینےکا حکم دیا گیا ہے ، ان رہنماؤں کو 30 روز کے لیے حراست میں رکھنے کے احکامات دیےگئے ہیں ۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ ان رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بندکرنے کے الزامات ہیں ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق فہرست میں شامل افراد نقص امن کے لیے خطرہ ہیں ، اس لیے ان رہنماؤں کو عوامی مفاد میں حراست میں لیا جائے۔

Leave a reply