سندھ میں پانی کا ایشو وفاق اور سندھ حکومت مل کر حل کریں ،حنید لاکھانی

0
48

رہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہاکہ سندھ میں پانی کا ایشوآج کا نہیں ہے یہ طویل عرصے سے تواتر سے چلا آرھاہے ،عوام پیاسی مررہی ہے حکومت سندھ پانی پر دن رات سیاست چمکانے پر مشہور ہے،ایسا لگتا ہے سندھ حکومت جان بوجھ کر سندھ کی عوام کو پیاسا ماررہی ہے، بلاول بھٹو اگر سندھ کی عوام کا دردرکھتے ہیں تو پانی پر سیاست کرنے کی بجائے وفاق کے ساتھ ملکر اس مسئلے کا حل نکالیں اور ایک نظر اپنے انتظامی امور پر بھی ڈالیں ہوسکتاہے کہ یہ معاملہ خود ان کی حکومت میں انتظامی امورمیں بے ضابطگیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہو، جبکہ کراچی میں ہر طرف ٹینکر مافیا کا راج ہے جو انتہائی طاقتور لوگ ہیں جن کے تانے بانے سندھ کی وزیروں سے جاکر ملتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد پورے پاکستان کو کما کردیتاہے مگر یہاں کی عوام پانی کے لیے دربدر ہیں شاید ہی کراچی کا کوئی علاقہ ایسا ہو جہاں لوگ پانی کے لیے پریشان نہ ہو لیاری، ملیر ،کورنگی سمیت فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد ،اورنگی ٹائون،لانڈھی سرجانی کے لوگ لمبی لمبی لائنیں لگاکر قطاورں میں کھڑے ہیں،جبکہ بے حیائی تو ان انتظامیہ کے لوگوں کی ہے جنھوں نے عوام کو دوبوند پانی کے لیے گھروں سے بے گھر کیاہواہے ،انہوں نے کہاکہ ایسا لگتاہے شہر کا تمام پانی ٹینکر مافیا کو دیدیا گیا ہے جو منہ مانگے داموں شہریوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا رہاہے ،اب سندھ حکومت خود ہی پانی روک کر یہ کہے کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی ملنا چاہیے تو اس بڑی منافقت اور کیا ہوسکتی ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے وفاق کو بھی ہر حال میں سندھ حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست سے نقصان صرف عوام کا ہورہاہے۔

Leave a reply