مزید دیکھیں

مقبول

ڈاکٹر سید رفعت حسین کی وفات ،طلعت حسین پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

پاکستان کے معروف اسکالر اور پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر...

سعودی ولی عہد کا یوکرینی صدر کا خیر مقدم،ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن...

شادی کے نام پر خواتین کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے...

سندھ میں سکولوں کو مزید 10 دن بند رکھنے کی تجویز دے دی گئی

سندھ میں سکولوں کو مزید 10 بند رکھنے کی تجویز دے دی گئی، این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم عاشور کے بعد صورتحال دیکھ کرسکول کھولے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیر9 اگست سے جاری لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی سمیت صوبے میں بازار رات 8 بجے تک کھولنے کی تجویز ہے ، شادی کی تقریبات کھلی جگہوں پر کرنے ، اور 200 مہمانوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ ،ریسٹورانٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ سندھ میں سکولوں کو مزید 10 دن بند رکھا جائے،یوم عاشور کے بعد صورتحال دیکھ کرسکول کھولے جائیں گے۔
سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں9اگست سے لاک ڈاوَن ختم ہوجائے گا، کراچی ،حیدر آباد اور سکھر میں 9اگست سے مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولی جاسکیں گی، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد ہے، کراچی میں کورونا کی شرح میں 3 فیصد کمی آئی ہے، پہلے کی طرح اب کیسز نہیں بڑھ رہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو آسانیاں دی جائیں گی۔