سندھ میں کورونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں، سعید غنی

0
33

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔سعید غنی نے کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں عرس کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں لیکن سندھ میں کورونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں کوروناکیسز کے اضافے پر سندھ میں بھی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ سندھ میں زیادہ تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں لہٰذا شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔سعید غنی کا کہنا تھاکہ کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت سندھ اقدامات کر رہی ہے۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کئی شہروں کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply