سندھ میں کورونا صورتحال میں بہتری، پابندیوں میں مزید نرمی، نیا نوٹیفکیشن

0
32

کراچی سندھ میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی تاہم انڈور شادیوں،انڈور ڈائننگ اورسینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی مراکز اور پارکوں کے کھلنے اور بند ہونے کی وقت کی پابندی سمیت پچاس فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے نوٹیفکیشنن میں کہا ہے کہ تمام ہوٹلز بھی آوٹ ڈور ڈائنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم بوفے سروس کی اجازت بھی نہیں دی گئی جبکہ انڈور شادیوں ،انڈور ڈائننگ اورسینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شادیوں میں 300افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اور رات دس بجے تک شادی کی تقریبات کی جاسکتی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے علاقے جہاں کرونا کے کیسسز زیادہ رپورٹ ہوں گے وہاں مقامی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈائون لگا سکے گی ، محکمہ داخلہ کی نئی ہدایات کا اطلاق 31 مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔

Leave a reply