سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع

0
32

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، درخواست گزاروں میں خرم شیر زمان سمیت 6اراکین اسمبلی شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست2020میں ختم ہوا تھا، قانون کےمطابق120روزمیں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائےگئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی، سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے اور بلدیاتی انتخابات تک غیر جانبدار کارپوریشن ایڈمنسٹریٹرتعیناتی کا حکم دیاجائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی صوبائی حکومت کوسیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنےسے روکا جائے اور آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں اختیارات دیے جائیں۔

Leave a reply