محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سائنو فارم ویکسین کے استعمال پر پابندی لگا دی۔اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، احکامات کے باجود سائنو فارم ویکسین لگانے کی خلاف ورزی کرنے والے عملے کے نام بھی مانگ لیے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق طبی عملے کو ہدایت کرتے ہیں کہ سائنو فارم کے بجائے ایسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جائے،سائنو فارم کی فرسٹ ڈوز نہ لگانے والے عملے کو شو کاز جاری کیے جائیں گے،کسی بھی نئے مریض کو سائنو فارم ویکسین کا پہلا ڈوز دینے پر پابندی ہوگی۔محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق سائنو فارم ویکسین پر پابندی کے باوجود کراچی ضلع شرقی میں 3335 ڈوز لگائی گئیں جبکہ 2454 ، ضلع عربی میں 913 اور ملیر میں 173 ڈوزز لگائی گئیں

سندھ میں سائنو فارم ویکسین کے استعمال پر پابندی لگ گئی
Shares:







