سندھ میں ڈبل سواری کےمتعلق مزید احکام آگئے

گھر میں رہیں، محفوظ رہیں، سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی تبدیل ہو گئی، صوبے میں خواتین اور بچے بھی موٹرسائیکل پرڈبل سواری نہیں کرسکیں گے، جیلوں میں قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات پر پابندی کے باعث فون کال کی سہولت بھی دیدی گئی، حکومت نے نئے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی تاجروں سے ملاقات ہوئی جس میں روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے اور ہوم ڈلیوری کی تجویز دی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس آر بی اور صوبائی ایکسائز ٹیکسز میں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کر دیا.
اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم ،کرونا سے بچنا ہے اور کام یہ بھی کرنا ہے
ملک بھر کورونا متاثرین کی تعداد 7ہزار 877 ہو گئی، پنجاب میں سب سے زیادہ تین ہزار چھ سو انچاس مریض سامنے آئے، سندھ میں دو ہزار تین سو پچپن، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ستتر اور بلوچستان میں تین سو پینتیس افراد متاثر ہوئے۔ سندھ حکومت نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی، مزید 52 برآمدی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دیدی۔

Shares: