سندھ میں ‌پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردئے ہیں۔ بارشوں کے دوران پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے بیکری کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ بیکریز صبح 6سے رات 10بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل بیکریوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Shares: