سندھ پولیس علی امین گنڈا پور کو لینے پہنچ گئی

0
37
gandapr ali amin

سندھ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا راہداری ریمانڈ مانگ لیا

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 18 اپریل کو شکارپور میں مقدمہ درج ہوا تھا ، علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

عدالت پیشی کے موقع پرعلی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تحریک پاکستان کے آئین کے تحفظ کی تاریخ ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کی تحریک پر اگر پی ڈی ایم ہمیں غدار کہتی ہے تو ہمیں فخر ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہا ہے،اگر عمران خان کا ساتھ دینا بغاوت ہے تو سب باغی ہیں، پی ڈی ایم کے لوگ اداروں کو غلط استعمال کررہے ہیں،اداروں میں کو نفرت پیدا ہوگی اس کا نقصان پاکستان کو ہوگا، پاکستان کے اداروں کی مضبوطی، پاکستان کی مضبوطی ہے، میں اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، پولیس والے بھی ہمارے بھائی ہیں،پولیس کا مجھ سے رویہ ٹھیک ہے، صرف سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، جب تک ایسے لوگ اوپر بیٹھے ہونگے جو اداروں کو غلط استعمال کریں گے تو ادارے غلط استعمال ہونگے، ہم نے اس کو ٹھیک کرنا ہے، عمران خان نے اس کو ٹھیک کرنا ہے،ان شاء اللہ ادارے خود مختار ہونگے، کوئی بھی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر سکے گا چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو،

صحافی نے سوال کیا کہ "آپ پر تشدد ہوا اور بال کاٹ دیئے گئے” جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ "کیا کیا ظلم ہوا سب بتاؤں گا”- کسی کی جرات نہیں کہ زبردستی میرے بال کاٹے بال کٹنے سے میں چھوٹا لگتا ہوں اس لئے بال خود کٹوائے

قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف زمان پارک توڑ پھوڑحملے کے مقدمے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسترد کردی ،دوران سماعت ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ہمراہی ملزمان سے 7 کلاشنکوف برآمد ہوئیں ۔ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے جس پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہےعلی امین گنڈا پور ایف آئی آر میں نامزد نہیں

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام‌آباد منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،بھکر سے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا، اسکے بعد سندھ پولیس آج پھر علی امین کو لینے پہنچ چکی ہے

علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Leave a reply