سندھ پولیس کی جانب سے بلوچستان سے بارودی مواد، منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کے لئے تربیت یافتہ K-9 کتوں کا استعمال شروع کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی صاحب سندھ اور ایڈیشنل آئی جی صاحب کراچی کی ہدایات پر بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام موچکو پولیس چوکی پر سخت ترین چیکنگ / ناکہ بندی کا عمل شروع کردیا گیا۔بلوچستان سے بارودی مواد، منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کو روکنے کے لئے پولیس کے K-9 یونٹ کی خدمات خاصل کر لی گئیں۔
تربیت یافتہ K-9 کتے موچکو پولیس چوکی پر تعینات کئے گئے ہیں۔تعینات تربیت یافتہ کتے بارود اور منشیات کی کھوج لگانے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔بلوچستان سے تمام چوٹی بڑی گاڑیوں کو کتوں کے ذریعے اسکین اور پروپر چیکنگ کے بعد کراچی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے موچکو چیک پوسٹ کا وزٹ کرکے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی کیماڑی نے چیکنگ پر تعینات عملے اور K9 ہینڈلز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انجینئر اور سول ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر بھی ایس ایس پی کیماڑی کے ہمراہ تھے۔موچکو چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں لینڈ کی پیمائش کی گئی اور موچکو چیک پوسٹ پر چیکنگ لائنز و دیگر انفرا اسٹرکچر کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار
بلاول ہائوس میں دیوالی تہوار کی مناسبت سے تقریب میں کیک کاٹا گیا
کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری








