سندھ پولیس میں ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسران کی شناخت کا فیصلہ

0
29

سندھ پولیس میں ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسران کی شناخت کافیصلہ کرلیا، آئی جی سندھ نے کہا کہ مسلسل تناؤ سے افسران کی دماغی اورجسمانی صحت پرمنفی اثرپڑتاہے ایسے افسران کا پتہ چلنے پر فوری قدم اٹھایا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسران کی شناخت کافیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے صوبے کے تمام ماتحت افسران کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی نوکری ذہنی دباؤوالاپیشہ ہے، مسلسل تناؤسےافسران کی دماغی اورجسمانی صحت پرمنفی اثرپڑتاہے۔خط میں کہا ہے کہ افسر کی کارکردگی اور شہریوں سے رابطہ بھی متاثر ہوتا ہے ،شدیدذہنی دباؤمیں آکرخودکشی کاانتہائی قدم اٹھانےکی مثالیں موجودہیں، افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی بہتربنانےکیلئے سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایسے افسران کا پتہ چلنے پر فوری قدم اٹھایا جائے اور ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسرکومیڈیکل بنیادپرفوری چھٹی دی جائے جبکہ ایسے افسر کا ذہنی اور دماغی علاج بھی کروایا جائے۔

Leave a reply