سندھ،پنجاب ، خیبرپختونخوا ،جنو بی بلو چستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنو بی بلو چستان ، خطہ پوٹھوہار،پنجاب ، خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے،آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان ،آواران،واشک،خاران، قلات، پنجگور، کیچ اورخضدار میں بارش متوقع ہے، لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، لاہور، و ہا ڑ ی، بہاولپور اورڈ یر ہ غا زی خان میں بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اوررحیم یارخان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ،بدین ، سجاول، ٹھٹھہ ،سانگھڑ ، خیر پور میں بارش متوقع ہے،ٹنڈو اللہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیار ی ، سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد،بینظیرآ باد میں بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، حیدر آباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،تھر پارکر،حیدر آباد، عمر کوٹ ، میر پور خاص ،بدین ، سجاول، ٹھٹھہ ،سانگھڑ میں بارش متوقع ہے،ٹنڈو اللہ یار ، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، خیر پور اور کراچی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، چترال،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بونیر، مردان، پشاور، کو ہاٹ اوربنوں میں بارش کا امکان ہے وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

Comments are closed.