سندھ رینجرز نے اغوا شدہ شیر خوار بچے کو والدین کے حوالے کرکے دعائیں لیں
باغی ٹی وی :پاکستان رینجرز (سندھ )نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے گہرام گوٹھ سے اغوا ہونے والے ارسلان نامی شیر خوار بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔
مورخہ 15 جولائی 2020 کو گہرام گوٹھ سرجانی ٹاؤن سے موٹر سائیکل سوار اغوا کاروں نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے ارسلان نامی شیر خوار بچے کو اغوا کیا
واقعہ کی ایف آئی آر سرجانی تھانے میں درج کرادی گئی تھی۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی رینجرز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
رینجرز کی بروقت کارروائی کی بدولت ملزمان بچے کو ویران علاقے میں روڈ کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بعد ازاں رینجرز نے علاقہ مکینوں کے تعاون سے بچے کو تحویل میں لیکرمتعلقہ تھانہ ایس ایچ او کی موجودگی مٰیں والدین کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








