سندھ سے ایسے ذخائر ملنے کا انکشاف کہ پاکستانی خوش ہوجائیں.
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ سے تیل اور گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں شیل گیس اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں جو پاکستان کی اگلے 90 سال تک گیس کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
گزشتہ ماہ اگست میں بھی کوہاٹ میں ہی ایک اور مقام پر تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا تھا،اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے ذخائرکی کھدائی اورتجزیہ کیا ،کوہاٹ میں کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ،کنویں سےیومیہ 12.7 ملین اسٹینڈر کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا.
کمپنی کے مطابق یہاں سے 50 بیرل تیل اور 40 کروڑ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس روزانہ کی بنیاد پر نکالی جا سکے گی۔
اس سے قبل اگست میں کوہاٹ کے ایک اور علاقے سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان بھی کیا تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان ذخائر کی بدولت پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔








