کراچی (سعد فاروق)محکمہ اطلاعات، حکومت سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ میں جدید میڈیا مینجمنٹ سسٹم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق یہ جدید نظام، جس کا افتتاح سیکریٹری اطلاعات ندیم رحمٰن میمن نے کیا، سندھ حکومت کے اشتہارات کی وصولی، اجراء اور بلنگ کو جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے منظم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔جس میں تمام اشتہارات کا اجراء بذریعہ کیو آر کوڈکیا جائے گا۔ یہ انقلابی نظام اشتہاری عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن فراہم کرتا ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ اور کام کی رفتار میں بہتری آئے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمٰن میمن نے ڈائریکٹر انفارمیشن ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو اور ان کی ٹیم کی قابل ستائش محنت کو سراہا۔
انہوں نے کہا، "یہ نظام ایک اہم کارنامہ ہے جو کارکردگی کو بہتر بنانے اور اشتہارات کے انتظام میں آسانی فراہم کرنے میں مددگار ہوگا”۔تقریب میں دیگر افسران نے بھی شرکت کی، جن میں ڈائریکٹر جنرل (پی آرز) محمد سلیم خان، ڈائریکٹر انفارمیشن ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو، ڈائریکٹر انفارمیشن ایڈمن منصور احمد راجپوت، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ماجد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹرز سرور سمیجو، سارنگ لطیف چانڈیو، ظفر ملاح شامل تھے۔
امارات کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیاں ہو گئیں
روزانہ 2ہزار پاکستانی بہتر روزگار کیلئے ملک سے جا رہے ہیں
سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات، بڑی پیشکش
30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض
مریم ، ٹیریان ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی








