سندھ کو پیسہ ہم اپنے پاس سے دے رہے ہیں،وزیراعظم کا سکھر میں سندھ حکومت پر وار
سندھ کو پیسہ ہم اپنے پاس سے دے رہے ہیں،وزیراعظم کا سکھر میں سندھ حکومت پر وار
وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی توکافی جانا ہوتا ہے لیکن اندرون سندھ آنے کا زیادہ موقع نہین ملا، بدقسمتی سے نہیں آ سکا، اندرون سندھ پاکستان کا سب سے غریب ترین علاقہ ہے، یہ علاقے سب سے پیچھے ہیں، بلوچستان میں غربت دیکھی، قبائلی علاقہ جات میں بھی یہی صورتحال تھی،آج سندھ آیا ہوں توبہت خوش ہوں، غربت کی وجہ سے انتقامی کاروائیاں ہوتی ہیں ،زندگی کی بنیادی ضروریات بہت کم لوگوں کے پاس ان علاقوں میں ہوتی ہیں،سندھ کے گاؤں ترقی کرنے کی بجائے پیچھے جا رہے ہیں،ہمارا مافیا کے ساتھ پنجاب میں مقابلہ تھا اسلئے الیکشن مہم میں سندھ کو وقت نہیں دے سکا، ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ڈھائی سالوں میں ہم نے 35 ہزار ارب قرضہ واپس کیا ،یہ معمولی رقم نہیں،جب آپ 15 ہزار روپیہ قرضہ زیادہ واپس کرتے ہیں اور اگر یہی عوام پر خرچ ہوتا تو پاکستان بدل جاتا لیکن ہم پچھلی حکومتوں کا لیا گیا قرضہ واپس کر رہے ہیں، اب حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں ،خوشی کے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم دے رہے ہیں سندھ کو پیسہ ہم اپنے پاس سے دے رہے ہیں احساس پروگرام کا 33 فیصد سندھ پر خرچ کیا،سندھ حکومت نے اپنا ہی نقصان کیا ،مجھے سمجھ نہیں آیا انہوں نے ایسا کیوں کیا
وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو بھی آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں سندھ کے نوجوانوں کے لئے سٹیڈیم بنائے جائیں گے، کھیلوں کی سہولیات دی جائیں گی، سندھ کے نوجوانوں کو سکالر شپس دی جائیں گی،پرانے منصوبوں پر سندھ حکومت پیسہ لگانے کو تیار نہیں،سندھ کے اضلاع میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے سندھ وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، نوجوانوں کو انٹرنیٹ وائی فائی کی سہولت سندھ کے تمام اضلاع میں دیں گے، فورجی کی سہولت دیں گے، فائبر سے کنیکٹ کرنے جا رہے ہیں، مہنگائی کے خاتمے کے لئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں.،عمران خان کا مشن اپنے لئے جائیداد بنانا ،بیرون ملکوں کے بینکوں میں دولت رکھنا نہیں بلکہ پاکستان کے ہر شہری کی زندگی بہترکرنا ہے اور اسی مشن کے لئے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں .بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر ہونے سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی
تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں میں چیکس تقسیم کیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سندھ ترقیاتی پیکج محروم اضلاع کو ہنگامی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کی جائے گی،160 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی جس سے 5074 گھرانے استفادہ کریں گے۔