باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار کے قریب رہ گئی ہے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 280 متاثرہ مریض صحت یاب ہوگئے ہے ، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 91 ہزار 383 ہوگئی ہے ، 22 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1974ہوگئی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 270 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 880 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 34 ہزار 871 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 1 لاکھ 12 ہزار 118 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت صوبہ میں کورونا کے 18 ہزار 761 مریض زیر علاج ہیں جس میں 17 ہزار 938 مریض گھروں، 79 آئسولیشن سینٹرز اور 744 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ 526 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، 72 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔ صوبہ میں نئے سامنے آنے ولے 880 کیسز میں سے 267 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع شرقی کے 80، جنوبی 59، وسطی 51 ، ، ملیر 37 ، غربی 31 اور کورنگی کے 9 کیسز شامل ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ کے دیگر اضلاع کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد 67، خیر پور 42، سانگھڑ 37، سکھر 31، شہید بے نظیر آباد 28، میر پور خاص 22، سجاول 22،گھوٹکی21، نوشہرو فیروز20، دادو 18، بدین 15، قمبر 13، کشمور 13، ٹنڈوالہ یار 13، لاڑکانہ 12، شکار پور11،جیکب آباد 7، مٹیاری 7، ٹھٹھہ 7، جام شورو6، ٹنڈو محمد خان 6 اور عمر کوٹ میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں .

Shares: