سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نےسندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شرکت کی،
ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جانے والے سندھی یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں، اس سلسلے میں گذشتہ روز ہر کوئی سندھ کے روایتی رنگوں میں رنگا ہوا نظرآیا، سندھی ٹوپی اور اجرک زیب تن کیے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس دن کو بھرپور انداز سے منایا گیا، مختلف تقریبات میں سندھی ثقافتی ٹیبلو پیش کرکے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ جھوم کر اپنی ثقافت سےمحبت کا اظہار کر کیاگیا۔
ٹھٹھہ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ کے مطابق قومیں ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں،سندھ بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی سندھی ثقافت کا دن تمام جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جہاں سندھ کی ہر گلی کوچے ہر سڑک ہر کونے پر سندھی ثقافت کے رنگ سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھی قومی گیتوں پر رقص کر کے خوشیاں منا ئی جاتی رہیں وہیں سندھ اینٹیگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 کے ہیروز بھی سندھی ٹوپی اور اجرک کے رنگوں میں رنگ کر عوامی خدمت میں مصروف عمل رہے۔

سندھ اینٹیگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 ہوپ سروسز کی مکلی اسٹیشن میں کیک کاٹا گیا اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر زونل مینجر وزیر زور نے پیغام دیا کہ ہماری سندھ دھرتی میں رہنے والے سب لوگ انتہائی محبتی اور امن کے پرستار ہیں ،سندھی قوم اعلیٰ درجے کی مہمان نواز ہے۔ ہم ہر موقع پر عوامی خدمات کو ترجیح دیتے ہیں۔
مزید اسٹیشن چیف سنیل دت نے کہا کہ سندھ اینٹیگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 ہوپ سروسز بھی آپ کو ثقافتی رنگ کی طرح بغیر کسی فرق کے آپ کے ساتھ ساتھ ہوگی۔
ایس ایچ اوز محمد علی میرجت اختر احمد کھتری اور دیگر نےبھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹنڈو اللہ یار سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارخادم حسین شاہ کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈو اللہ یارمیں بھی سندھی ظقافت کا دن بھر پورطریقے سے منایا گیا.اقراء ایجوکیشن اویئرنیس سوسائٹی قاسم آباد کی طرف سے ٹنڈو اللہ یار میں نومبر کی شروعات میں طلبہ کے درمیان منعقد کرائے گئے موک ٹیسٹ کامپیٹیشن کی ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سندھ کے ثقافتی دن کے موقع ٹنڈواللہ یار کی لائیسم اکیڈمی اسکول میں منعقد کی گئی ۔جس میں ٹیسٹ میں ٹاپ 50 پوزیشنز لانے والے اسٹوڈنٹس کو کیش انعامات ، اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا۔
جن میں فاؤنڈیشن گرامر اسکول ، اقصی’ پبلک اسکول ، لائیسم اکیڈمی اسکول اور گورنمنٹ پرائمری اسکول کوڑو دائیدانو کے اسٹوڈنٹس شامل تھے۔
اس کے علاوہ تقریب میں ٹنڈواللہ یار شہر میں سماجی کام کرنے والے رضاکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جن کی خدمات کو سراہنے کے لئے انہیں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

تقریب سے اقراء ایجوکیشن اویئرنیس سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ریحان جبار یوسفانی اور نائب صدر فدا جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس وقت ہر قسم کی منفی سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ہر شخص حالات سے مایوس ہے۔ ایسی صورت میں معاشرے میں مثبت کام کرنے والے افراد کی خدمات اور کردار کہیں دب کر رہ جاتا ہے ، جب کہ اس طرح کے کامپیٹیشنز اور اعزازی تقریبات کے انعقاد سے معاشرے کے مثبت پہلو اجاگر ہوتے ہیں ، عوام الناس میں سماجی آگاہی پھیلتی ہے اور اسٹوڈنٹس میں مثبت سوچنے اور مثبت کرنے کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے ۔

ڈاکٹر ریحان جبار یوسفانی نے مزید کہا کہ اقراء اویئرنیس سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے انشاللہ ماہ جنوری میں ایک اور سماجی آگاہی مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جب کے انہوں نے شہر بھر کے درد دل رکھنے والوں اور سماجی ورکرز سے اخلاقی تعاون کی اپیل بھی کی ۔

میہڑ میں بھی سندھ کی 5000ہرار قدیمی ثقافت ٹوپی اجرک کو اجاگر کرنے کے لیے شہریوں نے جوش خروش سے منایا، سندھی گانو ں پر رقص کیا گیا
میہڑسے باغی ٹی وی کے نامہ نگار منظور علی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر کی طرح میہڑ میں بھی شہریوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ٹوپی اجرک پہن کر دعاچوک سے پریس کلب تک خوشیاں مناتے ہوئے سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی پہن کر محبت اور ایک ہونے کا ثبوت دیا گیا

شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کہاکہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، ہم اپنی ثقافت سے کرتے ہیں اور ہر محب وطن کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ثقافتی دن کو کبھی بھی نہ بھولیں .

تنگوانی سے باغی ٹی وی کےنامہ نگار منصور بلوچ کی رپورٹ کے مطابق تنگوانی میں ثقافتی ڈے جوش اور جزبے سے منایا گیا، ثقافتی ڈے پر تنگوانی کے رہائشوں نے ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھی ثقافت کا دن دھوم دھام سے منایا ، سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک ڈے صدیوں پرانی روایت ہے جوآج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے
جبکہ نیو حرا پبلک اسکول تنگوانی میں بھی ثقافت کا دن منایاگیا اسی شہر میں بھی مختلف تنظیموں کی طرف سے سندھ کے ثقافتی پروگرام بڑے جوش اور جذبے سے منعقد کئے گئے








