آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
0
153
pmd

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی گئی۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہےاس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔

امریکی مسلمانوں کا اگلے انتخابات میں جوبائیڈن کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہوں گی، اور تمام اسکولز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث یکم جنوری تک بند رہیں گے چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے اسکول 2 جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

نگران وفاقی وزیر صحت پیر کو کوپ 28 کانفرنس سے خطاب …

Leave a reply