ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) پورے سندھ کی طرح ٹھٹھہ ضلع میں بھی سندھی ثقافتی دن بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا قومی گیت بھی گائے گئے نوجوانوں اور بچوں نے بڑی جوش کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے سندھی گانوں پے رقص بھی کیا،
تفیصلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع بھر میں سندھی ثقافت کا دن بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں ٹھٹھہ کے مختلف تنظیموں آل سندھی یوتھ پٹھاں تنظیم،پاک سول سولجر آرگنائیزیشں،اور خشک چوک سے فاضل آکاش عباسی اسد خشک کے رہنمائی میں ضلع بھر کے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان بوڑھے بچے رقص کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں نوجوانوں ،بوڑھے اور بچوں نے سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ثقافتی دن کی خوشی میں رقص کیا اور گیت بھی گائے،دوسری جانب سے اس دن کے موقع پر سماجی مذہبی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ دن ہماری ثقافت کا دن عید سے کم نہیں ہے یہ دن ہم ہمیشہ اسی جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور ہمیشہ ایسے ہی مناتے رہینگے.
کندھ کوٹ سے مختیار اعوان کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کی طرح ضلعی کشمور کندھ کوٹ میں سندھ کا کلچر ڈے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا چھوٹے بڑے شھریون میں ثقافتی دن کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا لوگوں نے ٹوپی اجرک پہن کر بڑی تعداد میں ریلیوں میں شرکت کی ریلیوں میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو عید کی طرح مناتے ہیں
تفصیلات کے سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک ڈے صدیوں پرانی روایت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے سندھ کی تھذيب پانچ ہزار سال پرانی ہے جو سندہی قوم آج بھی دنیا کے ہر کونے میں منا رہے ہیں ضلعی بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سندھ کی ثقافتی دن بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ثقافتی دن کے موقع پر لوگ ٹوپی اور اجرک پہن کر ریلیاں نکالتے ہیں اور ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ریلیوں میں سندہی گانو کے ساتھ ڈہول کے تھاپ پر بھی رکس اور بھنگڑے پائے جاتے ہیں سندہی قوم اس ثقافتی تھوار کو عید کی طرح مناتے ہیں سر پر ٹوپی کاندہے پر اجرک اور پیروں میں سندھ کے کھسے پھن کر نکلتے ہیں شہر کے ہر گلی کوچوں میں لوگوں کا ہجوم ہے ہر طرف اجرک اور ٹوپی کی بھار ہے ریلیوں میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سندھ دہرتی سے اپنی ماں کی طرح پیار کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک سندہی قوم ہیں اور سندھ ہماری ماں ہے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ اور سندہی قوم ایک طاقتور قوم ہے ہم اپنے سندھ کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں سندھ کا ہر بیٹا اور بچہ بچہ اپنے سندھ دہرتی کا محافظ ہے اور سندھ دہرتی پر جان دینے کے لیے تیار ہے
Shares: