گلوکار علی ظفر نے نیا گانا "ہم مزدور” گا کر مزدوروں کی محنت ، لگن اور جذبے کو خراج تحسین کردیا

لاہور:گلوکار علی ظفرنے گانا "ہم مزدور” گا کرمزدوروں کی محنت ، لگن اور جذبے کو خراج تحسین کردیا،اطلاعات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے مزدوروں کی محنت ، لگن اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے

علی ظفر نے مزدوروں کا عالمی دن پر گانا "ہم مزدور” ریلز کر دیا ،میوزک ویڈیو میں ملکی معیشت میں محنت کش خواتین کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے

علی ظفر کہتے ہیں‌ کہ مزدور ہماری ملک کی معیشت کا پہیا چلاتے ہیں لیکن انہیں وہ عزت، تعریف اور اجرت نہیں ملتی جس کے وہ حقدار ہیں:

 

اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ "ہم ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں موبائل فون کے ساتھ کھیلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں پریشان ہوجاتے ہیں ، لیکن ہم ان مشکلات کا تصور بھی نہیں کرسکتے جن کا سامنا ان مزدوروں کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے۔”

علی ظفر کہتے ہیں‌ کہ مزدور ہمارے اصل ہیروز ہیں، ہمیں متحد ہوکر ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے:تمام انسان برابر ہیں، ان مزدوروں کو بھی پروکار زندگی اور بنیادی سہولیات میسر ہونی چاہیں:

Comments are closed.