سینئر گلوکار انور رفیع جو ایک کامیاب کیرئیر رکھتے ہیں ، انہوںنے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں انتہائی عروج کا دور دیکھا ۔ جب فلم انڈسٹری بند ہوئی تو انور رفیع جیسے گلوکار بھی گھر بیٹھ گئے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کی ہیں اپنے دل کی باتیں ۔ انور رفیع نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا سنہرا دور ختم ہو چکا ہے ،وہ دور بھی تھا اسٹوڈیو میں بننے والی ہر دوسری فلم میں میرے گانے ضرور شامل ہوتے تھے لیکن فلم انڈسٹری پر ایسا زوال آیا ہے اس نے بلا تفریق سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فلم انڈسٹری کو جو عروج ہم نے دیکھا ہے وہ شاید کسی کو دوبارہ نصیب نہ ہو،
گلوکار نے کہا کہ ایک فلم کے بننے میں کئی شعبے کام کر رہے ہیں ہوتے ہیں اور اس میں درجنوں لوگوں کا کردار ہوتا ہے ، فلم انڈسٹری کی خستہ حالی کی وجہ سے یہ سب لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔”ملک کے حالات ایسے ہیں کہ دیگر سرگرمیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے موسیقی کا شعبہ اور بھی زیادہ متاثر ہو اہے”۔ انور رفیع نے کہا کہ میں نے آج بھی اپنی آواز دینے کے لئے تیار ہوں اگر مجھے کہا جائے میری آواز چاہیے تومیں ہنس کر اپنی خدمات دوں گا۔