فوک گلوکار عارف لوہار کا شکوہ

0
71

فوک گلوکار عارف لوہار کہتے ہیں‌کہ ہمارے ہاں کسی کی بھی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے میں‌کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے ، اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی تعریف کے قابل ہو اور اسکی تعریف کی جائے. گلوکار نے کہا کہ جن لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے کم از کم ان کواتنی عزت دی جانی چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں. پاکستان میں‌جو بھی اچھا کام کررہا ہے وہ اس ملک کا اثاثہ ہے ہمیں اپنے اثاثے پر فخر ہونا چاہیے. فوک گلوکار عارف لوہار کہتے ہیں کہ بھارت

ایک بڑا ملک ہے اس لئے اس کی مارکیٹ بھی بڑی ہے۔ پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا ہے کہ ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے. عارف لوہار یہ بھی کہتے ہیں کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور اب اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں جس کے بعد فیملیاں سینما گھروں‌کا رخ کررہی ہیں یہ سلسلہ چلتے رہنا چاہیے رکنا نہیں چاہیے. عارف لوہار نے کہا کہ میں نے اپنے پورے کیرئریر میں کوشش کی ہے کہ اپنے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کروں اور میر ی خوش قسمتی ہے کہ میں نے ایسا کیا بھی اور اس چیز کا اعتراف بھی کیا گیا.

Leave a reply