مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...

کراچی میں خون کی ہولی، ڈاکو راج برقرار، 5 دنوں میں 5 جانیں ضائع

کراچی،باغی ٹی وی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ڈاکو راج کی...

حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث...

لوک گلوگار شرافت علی بلوچ ،ان کے بھائی سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق

گاڑی نہر میں گرنے سے میانوالی کے مشہور لوک گلوگار شرافت علی بلوچ ،ان کے بھائی انوار علی سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔واقعہ میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ کے قریب پیش آیا ۔گلوکار شرافت علی اور دیگر رات2 بجے کے قریب میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ والا سے شادی کا پروگرام کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نہر میں گرگئی جس کے نتیجے میں سات افراد جان بحق ہوگئے

واضح رہے کہ شرافت علی خان بلوچ پاکستان کے معروف لوک گلوکار تھے جن کا تعلق میانوالی سے تھا،” پنجابی اور سرائیکی زبان میں انہوں نے متعدد گیت گائے ہیں جنہیں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔شرافت علی بلوچ کے مشہور گیتوں میں ہتھ رکھ کے اپنی اے نبضاں تے سسی اکھے بچن محال اے۔ نئیں رہندیاں اکھیاں وے میریاں تیرے دیدار بِنا۔ نئیں لگدا قسم سے میرا دل تیرے ماہی پیار بنا۔ شرافت کے گھر والے گہرے صدمے میں‌ہیں ان کا کہنا ہےکہ ان کے وہم و گمان میں‌بھی نہیں تھا کہ شرافت کو اس قدر خوفناک حادثہ پیش آجائیگا اور اسکی جان چلی جائیگی.

شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام