کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات : جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کراچی:جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرمحکمہ داخلہ سندھ جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو 12 سے ساڑھے3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

ایسے میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کرنے پر پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو امام مسجد کے اُکسانے پر لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا تھامشتعل شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Comments are closed.