دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

'دلیپ کمار اس بات پر فخر کرتے تھے کہ وہ ایک پھل فروش کے بیٹے ہیں
0
56
saira bano

سائرہ بانو جو کہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ شئیر کی کہ جس کی یادوں میں خود بھی کھو گئیں. انہوں نے دلیپ کمار کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ چھتری پکڑے ہوئے ہیں اور رین کوٹ پہنا ہوا ہے ، انہوں تصویر کا کیپشن لکھا کہ ہماری فیملی میں مون سون کی بارشوں کو بہت ہی خوشی سے ویلکم کیا جاتا. جیسے ہی مون سون کی پہلی بارش ہوتی تو گھرمیں جشن کا سماں ہوتا ، ہر کوئی اس پہلی بارش سے ٹیرس میں جا کر لطف اندوز ہوتا. انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کو بھی بارش بہت پسند تھی اور انہوں نے ایک بار جوہو کے ساحل پر مجھے پرپوز اس وقت کیا جب بارش شروع ہوئی .

انہوں نے مزید لکھا کہ ”دلیپ کمار دل سے کسان تھے اور اس بات پر فخر کرتے تھے کہ وہ پشاور کے ایک پھل فروش کے بیٹے ہیں”،انہوں نے ایک بارش کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے خاص طور سے ہل اسٹیشن بھی خریدا۔سائرہ بانو کے مطابق وہ اور دلیپ کمار اس ہل اسٹیشن کی سبز گھاس پر بارشوں کے دوران گھنٹوں چہل قدمی کرتے اور راستے میں پڑے پتھر اٹھاتے اور دور پھینکنے کا مقابلہ کرتے اور وہ ان پتھروں کو جمع کرتی۔سائرہ بانو نے بتایا کہ ان کے پاس آج بھی کچھ پتھر محفوظ ہیں۔

کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

Leave a reply