سراج درانی کے لئے ایک اورمشکل سامنے آ گئی
سراج درانی کے لئے ایک اورمشکل سامنے آ گئی ،پیپلز پارٹی کے رہنما سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیبنے گرفتار کر رکھا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاببق احتساب عدالت کراچی میں آغا سراج درانی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آغا سراج درانی کے اہل خانہ بیرون ملک مفرور ہو چکے ہیں، عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،نیب تفتیشی افسر نے کل 12 مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی،
قبل ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احتساب عدالت کراچی پہنچا دیا گیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںَ ،پولیس نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو عدالت کے اندر جانے سے روک دیا
آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا
آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آغا سراج درانی نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے بارے میں کوئی علم نہیں ،میں تو اندر ہوں مجھے کیا پتہ ملک میں کیا چل رہا ہے،سنا ہے وہ اسلام آباد جا رہے ہیں، جب جائیں گے تو پتہ چلے گا.