مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے ادا کروں، عاطف اسلم

0
124

کراچی: ویسے تو ہر کسی کو ہر وقت اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ اس دنیا میں اللہ کی نعمتوں کی وجہ سے ہم موجود اور زندگی کی بہاریں سمیٹ رہے ہیں ، مگر پھر بھی زندگی میں بعض ایسے مواقع آتے ہیں جب انسان خصوصی طور پر اپنے رب کا شکر گزار بننا چاہتا ہے جیسے عاطف اسلم کرنا چاہتے ہیں ، اسی حوالے سے عاطف اسلم کہا کہ ہر چیز کی قدر وقت کے ساتھ ساتھ سمجھ آئی اوراب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعمتوں کا رب سے شکر کیسے کروں۔

2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

اپنی زندگی کی روشن بہاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے کہا کہ پچھلے 16، 17 سالوں سے بہت محنت کی،عاطف اسلم نے اپنی زندگی کے ان لمحات کی یاد تازہ کردی جن کے بارے میں بتاتے ہیں کہ آرٹسٹ کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ خود کو روبوٹ محسوس کرتا ہے۔

سابق سیکریٹری پر جنسی ہراسگی کی وجہ سے پابندی لگ گئی

عاطف اسلم نے اپنی گھریلوزندگی کے بارے میں بڑی محتاط گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوجہ محترمہ مصروفیت کے حوالے سے کبھی شکایت نہیں کرتی کیونکہ اس نے مجھے دیکھ کرشادی کی اورمیں نے اہلیہ سے اس لیے شادی کی کیونکہ اسے میرا میوزک پسند نہیں، اہلیہ بہت خوبصورت انسان ہیں، میں نے شادی سے پہلے چند دوستوں کے علاوہ کبھی انہیں کس سے نہیں ملایا نہ کبھی یہ کہا کہ میری گرل فرینڈ ہیں، میں مشہور تھا اور نہین چاہتا تھا اسکا نام اس وقت میرے نام کے ساتھ جڑے کیونکہ پھراس کے گھر میں مسئلے ہوتے، وہ اس طرح کی بالکل نہیں۔

پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

عاطف اسلم نے انسانی زندگی کے دو انتہائی اہم ترین پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے بیٹیاں بھی رحمت ہوتی ہیں، میری جب بیٹی ہوگی تو بہت خوشی ہوگی کیونکہ ہم چاربھائی ہیں، تو گھر میں صرف والدہ ہی تھیں، ایک جگہ خالی ہی رہی۔ عاطف اسلم نے کہا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ ہیں اور انہوں نے میری پرورش سیدھے سادھے طریقے سے ہی کی ہے، اور اسی لیے میں بہت سادہ انسان ہوں۔

انڈسٹری سے متعلق پہلے کچھ نہیں معلوم تھا اب سب معلوم ہے، ہر چیز کی قدروقت کے ساتھ ساتھ سمجھ آئی اور اب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعنتوں کا رب سے شکرکیسے کروں۔ میوزک کی وجہ سے مجھے خدا کو ملا، قصیدہ بردہ شریف اور نعتیں پڑھ کر بہت محظوظ ہوتا تھا اوراسی طرح معلوم ہوا کہ کائنات دراصل کیا ہے۔

Leave a reply