امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان

0
43

لاہور:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے ، سراج الحق کی اپیل پر جمعہ 21 مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے

ذرائع کےمطابق سراج الحق کی طرف سے قوم سے فلسطینوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہے ہیں ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں

سراج الحق نے کہا ہےکہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے ،سراج الحق نے مزید کہا کہ مسلم حکمران کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہو گا ،

سراج الحق نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک غزہ کےشہریوں کی جان و مال عزت اور آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں ،

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق 21 مئی کو اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے

Leave a reply