ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ضلع ٹھٹھہ آمد گگر پھاٹک سے ٹھٹھہ تک شاندار استقبال ،ہزاروں افراد کی جلسہ میں شرکت، ملک میں سب سے زیادہ سیلاب اور برسات سے سندھ متاثر ہوا لاکھوں لوگ آج بھی امداد کے منتظر ہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب
تفصیل کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ٹھٹھہ رکشہ اسٹاپ پر جلسہ کیلئے پھنچے تو انکا گگر پھاٹک دھابیجی گھارو گجو میں شاندار استقبال کیا گیا ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما مولانا محمد حسین محنتی، مولانا اسد اللہ بھٹو، الطاف ملاح ،آدم گندرو، عبداللہ آدم گندرو، عبدالمجید سموں اور دیگر موجود تھے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شیرازی ہاؤس میں سابقہ صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ سندھ مرحوم سید اعجاز شاہ شیرازی کی تعزیت بھی انکے ورثاء سے کی – ٹھٹھہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق مولانا اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی اور دیگر نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ سیلاب اور برسات سے سندھ متاثر ہوا ہے آج بھی لاکھوں متاثرین امداد کے منتظر ہیں،سندھ کے غریب عوام کو آٹے تک سے محروم کردیا گیا ہے جبکہ حکمرانوں کے گھوڑے بھی مزے میں ہیں غریب فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اسپتالوں کا برا حشر ہے ادویات تک نہیں ہے مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، سیلاب برسات متاثرین میں جماعت اسلامی نے ٹینٹ خیمہ کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں، متاثرین بھوکے مر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر یہ بتارہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک میں اسلامی حکومت لائیے گی حکمران صرف اپنے پیٹ بھرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کا کوئی خیال نہیں ہے
Shares: