طیارے کی پرواز ٹائم ٹریول کرتےہوئے2023 سے واپس 2022 میں چلی گئی

0
71

کیا ٹائم ٹریول یعنی وقت میں آگے یا پیچھے سفر کرنا ممکن ہے؟ اس کے بارے میں آج تک سائنسدان بھی کوئی جواب نہیں ڈھونڈ پائے-

باغی ٹی وی: یونائٹیڈ ائیرلائنز کے بوئنگ 777-300 طیارے نے ایسا کچھ کیا جسے مکمل ٹائم ٹریول تو نہیں کہا جاسکتا مگر کچھ حد تک اس سے ملتا جلتا ضرور ہے،یہ طیارہ 2023 میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے اڑان بھر کر امریکا میں 2022 میں اترا۔

برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…


فلائٹ راڈار 24 کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں نے تکنیکی طور پر ماضی میں ایک دن پیچھے سفر کیا کیونکہ یہ طیارہ مختلف ٹائمز زونز سے گزر کر منزل تک پہنچا تھا۔

یہ طیارہ سیئول سے یکم جنوری 2023 کو وہاں کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:29 کو روانہ ہوا اور 31 دسمبر کی شام 5 بج کر ایک منٹ پر سان فرانسسکو پر اترا،سیئول کا وقت سان فرانسسکو کے وقت کے مقابلے میں 17 گھنٹے آگے ہے۔

بحرالکاہل کے درمیان سے گزرنے والی انٹرنیشنل ڈیٹ لائن نے اس ‘ٹائم ٹریول’ کو ممکن بنایا طیارے کا مجموعی سفر تو 9 گھنٹے 46 منٹ کا تھا مگر انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کے عجیب نظام کے باعث گھڑیوں میں وقت آگے کی بجائے پیچھے کی جانب گیا، یعنی اس پرواز میں سوار افراد نے 2 بار نئے سال کا جشن منایا ہوگا۔

Leave a reply