پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی. طالبان ترجمان کا عام معافی کا اعلان،دنیا سے کی اپیل

0
45

پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی. طالبان ترجمان کا عام معافی کا اعلان،دنیا سے کی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے ہم نے کوششیں کیں

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ جرگوں اور مذاکرات سے کامیابی نہ ہوئی تو پنج شیرمیں طاقت کا استعما ل کیا،پنج شیر پر قبضے کے بعد جنگ ختم ہوگئی،پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،ہم نئی حکومت کی طرف جائیں گے اور ہمارا مقصد پرامن افغانستان ہوگا، ہم خدمت کرتے ہیں۔ ان آخری فتوحات اور کوششوں سے ہمارا ملک مکمل طور پر جنگ کے بھنور سے نکل آیا ہے اور عوام چاہتے ہیں کہ ہم آزادی ، آزادی اور خوشحالی ، امن اور خوشحالی میں رہیں۔ انشاء اللہ تعالی ہماری خواہش تھی پنج شیر میں لڑائی اور جنگ سے گریز کریں لیکن ہمیں مزاحمت کرنا پڑا ،پنج شیر کے ساتھ بلا امیتاز سلوک ہوگا،لوگ قطعا تشویش میں متبلا نہ ہوں،جنگ کے دوران بھی ہماری کوشش تھی کہ افغانوں کو نقصان نہ پہنچے ،

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں توانا اور اچھے لوگوں کو لائیں گے ،افغانوں سے کہتے ہیں پورے افغانستان میں امن اور استحکام ہے،ہم نے خصوصی فورسز تشکیل دی ہیں جو ہر جگہ سرچ آپریشن کریں گی ترکی اور شرق وسطیٰ کی مدد سے کابل ائیرپورٹ کی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے،امید ہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیے بحال ہوجائے گا، کابل میں حالات ٹھیک ہیں اور ہمارے کنٹرول میں ہیں افغان عوام افغانستا ن میں مزید جنگ نہیں چاہتے ،گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر پرواز پہنچی افغانستان میں موجودہ صورتحال میں ہر شے مہنگی ہے ،اقتدار سنبھالتے ہی ہم دیگر معاملات پر توجہ دیں گے دنیا بھر سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مالی معاونت کریں افغانستا ن میں جو سرمایہ کار کام کررہے ہیں وہ اپنی جگہوں پر رہیں افغانستا ن سے انخلا کے بعد تمام فوجی سازوسامان کو ناکارہ بنایا گیا،افغانستان میں حکومت سازی کے لیے اقدامات مکمل ہیں صرف تکنیکی معاملات زیرغور ہیں، بہت سے ممالک نے امداد کے وعدے کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ دوسرے ممالک بھی ہمارے مظلوم لوگوں کو انسانی امداد فراہم کریں گے۔ یہاں مختلف معاملات میں بھاری امداد کی ضرورت بھی ہے امید ہے عالمی برادری افغان عوام کی مدد کرنے میں دلچسپی رکھے گی۔

دوسری جانب طالبان نے صوبہ پنجشیر کے صدر مقام بازارک پر قبضہ کرتے ہوئے اپنا جھنڈا لہرا دیا۔ طالبان نے اتوار کی رات پنج شیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک پر قبضہ کرلیا ہے طالبان سے لڑائی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان فہیم دشتی اور جنرل عبدالودود سمیت اہم کمانڈرز گل حیدر خان اور منیب امیری ہلاک ہوئے ہیں

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

پیرس حکومت طالبان سے مذاکرات کررہی یا نہیں؟ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتا دیا

واضح رہے کہ افغانستان پر 15 اگست کو طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا کابل میں داخلے کے بعد غیر ملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا، 31 اگست تک امریکی فوج کابل سے نکل گئی جس کے بعد طالبان نے نئی حکومت بنانے کا اعلان کیا، طالبان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل میں سب کو شامل کیا جائے گا، گزشتہ روز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان ہونا تھا تا ہم اسے موخر کر دیا گیا، اب امکان ہے کہ نائن الیون کے موقع پر طالبان اپنی حکومت کا اعلان کر سکتے ہیں

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے

Leave a reply