باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے دورہ دیر کالونی کا دورہ کیا
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر نے جامعہ زبیریہ دیر کالونی میں پریس کانفرنس کے بعد دھماکے کے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے کی
اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے،مہنگائی،بےروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے،یہ حکومت کی ناکام کارکردگی ہے ،حکومت معصوموں کے خون کا جواب دے جو حکومت شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتی انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے کچھ نہ کیا تو ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،مدرسہ میں دہشت گردی کے خلاف جمعہ کواحتجاج کریں گے ،مسجد میں قرآن واحادیث کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا پرحملہ ہوا،حکومت کو علم تھا کہ واقعہ ہونے والا ہے،پھر بھی حکومت غفلت میں سوئی رہی، حکومت نے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا تو بچوں کے خون کی ذمےدارحکومت ہے،صرف بھارت اور افغانستان پر الزام لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،
مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل
پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ
ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل
مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز
یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے
پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان
پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا
پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا
مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف
وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.