یاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات، کی قیمتوں میں مزید اضافے کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں شہباز شریف نے کہا کہ 16 اکتوبر کو حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک پہلے ہی اضافے کا ظلم عوام پر ڈھا چکی ہے، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے مزید اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، بار بار منی بجٹ لا کر حکومت نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس، سنجیدہ اور قابل عمل معاشی پلان نہیں۔
صدر (ن) لیگ نے کہا کہ صرف اشیاء مہنگی کرنے سے معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش سراسر حماقت ہے، ٹیکس پر ٹیکس اور مہنگائی پر مہنگائی عوام کے بنیادی آئینی ومعاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عوام کے معاشی آئینی حقوق کا تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا-
ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے، مریم اورنگزیب
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو قومی معاشی خودکشی سے روکنا ہوگا ورنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے، سیاسی انتشار اور معاشی تباہی دونوں مل کر پاکستان کو ناکام ریاست کی منزل کی طرف لے جارہے ہیں ، ملک کو اس سے بچانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، آئین اور قانون کے تحت ڈبل ٹیکسیشن جرم ہے لیکن حکومت ڈھٹائی سے قوم کو لوٹ رہی ہے ٹیکس کا تعلق عوام کی قوت خرید اور قومی ترقی کی شرح سے ہے، مرتی عوام پر مزید بوجھ ڈالنا صرف ظلم ہے، عوام اس ظلم کے خلاف باہر نکلیں اور حکومت سے ظلم کرنے کا اختیار چھین لیں۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گامریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کو گیس بجلی آٹا چینی انڈے دالیں تیل سبزیاں پھل دوائی سب مہنگے ہونگے نومبر کے مہینے میں گیس مہنگی بھی ہو گی اور ملے گی بھی نہیں ،تین سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا ہے ہر روز عوام کو غریب اور بے روزگار کیا جا رہا ہے عمران صاحب کی کوئی سمت نہیں، کوئی حکمت عملی نہیں ،مہنگائی کے ستر سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں نالائقی ناہلی اور کرپشن کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں ہر روز آٹا ، چینی ، انڈے ، سبزیاں ، پھل ،خورنی تیل ، گھی، پڑول ، گیس ، بجلی دوائی مہنگی ہو رہی ہے ،ملک میں ترقی کے عمل اور تمام منصوبوں کو تالا لگا ہوا ہے والدین بچوں کے سکول کے سردی کے یونیفارم خریدنے کے قابل نہیں رہے لوگ ماں باپ کے لئے دوائی نہیں خرید سکتے لوگ گھر کا کرایہ دینے سے مجبور ہو چکے ہیں خواتین گھر کا سودا سلف نہیں خرید سکتیں عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے ظالم حکومت کا راستہ روک کر ہی مہنگائی کا راستہ روکا جا سکتا ہے یکم نومبر کو پھر عمران صاحب مہنگائی کا نوٹس لینے کا ڈرامہ کریں گے پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے-
عمران صاحب ڈرامے نہ کریں،استعفی دیں، گھر جائیں،مریم اورنگزیب
ادھرن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں ،ہم سب گھبرا رہے ہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ،ملک کا نظام آئی ایم ایف چلا رہا ہے ،مسلم لیگ ن کسی غیر آئینی کا م کاحصہ نہیں بنے گی،عمران خان کی بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہش پرانی ہے ،ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ،چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے نیب آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے، آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کوتوسیع دینا ہے ،آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے،پاک بھارت معاملات یواین قراردادوں کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں،ن لیگ کسی ڈیل اورغیرآئینی کام کاحصہ نہیں بنے گی-