صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے، معیشت مر رہی ہے،شہباز شریف کی عمران خان پر سخت تنقید
صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے، معیشت مر رہی ہے،شہباز شریف کی عمران خان پر سخت تنقید
باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک بار پھر عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشیت کی تباہی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے۔ صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے۔ معیشیت مر رہی ہے، عمران نیازی کی بے حسی عروج پر ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معاشی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ آنکھیں کھولنا ہوں گی، غریب کا نہ کھوکھا بچا، نہ دکان، نہ فیکٹری نہ صنعت اور نہ ہی چھابڑی۔عام آدمی ہر طرح سے متاثر ہوا ہے.
انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ گالیاں دینے سے ملک، صنعت، کاروبار، روزگار اور گھر نہیں چلتے، معیشت بچانے کے لئے فیصلہ قوم کو کرنا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ، تیز ترین قرض، کم ترین شرح ترقی معیشت کی تباہی کی علامتیں ہیں۔ واضح رہے کہ معیشت کے حوالے سے حکومت پر اس وقت سخت دباؤ ہے.