امریکہ میں بھائی کا انتقال ہوا میں جنازے میں شریک نہ ہو سکی صرحا اصغر

0
38

چھوٹی سکرین کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ ہونے والی ٹریجڈی کو بیان کیا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا بھائی جو کہ امریکہ میں‌رہتا تھا اور امریکہ کی آرمی میں‌کام کرتا تھا اس نے امریکن آرمی کے لئے کئی سال تک کام کیا، اسکی ڈیوٹی آفغانستان میں لگی تھی ، وہ اپنے کیمپ میں‌موجود تھا کہ اس کیمپ پر حملہ کردیا گیا اس حملے کے نتیجے میں‌میرے بھائی اللہ کو پیارے ہوگئے. میرے بھائی کو امریکہ میں ہی دفن کیا گیا میں اس کے جنازے میں شریک نہ کو سکی ، میرے یہاں اے لیولز کے پیپرز تھے جن کو میں مس نہیں‌کر سکتی تھی کیونکہ میرا بھائی بہت شوق اے میری فیس بھرتا تھا. صرحا نے کہا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے لیکن یقینا

افسوس ہے کہ بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکی. صرحا نے کہا کہ میں کسی کے بھی جنازے میں ویسے ہی شریک نہیں‌ہو سکتی ، مجھ میں جنازہ اٹینڈ کرنے کا حوصلہ اورہمت ہی نہیں ہے. یوں صرحا نے بتایا کہ وہ کتنی کمزور دل ہیں کہ دنیا سے چلے جانے والے کسی بھی انسان کے جنازے میں شریک نہیں‌ہو سکتیں.

Leave a reply