سری دیوی اپنی بیٹی جھانوی کپور کو فلموں میں لانے کی کیوں مخالف تھیں؟
جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی والدہ آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی ابتدا میں اپنی بیٹی کو فلم کی دنیا میں لانے کے خلاف تھیں۔
باغی ٹی وی : لیجنڈری اداکارہ کی اس بیٹی جھانوی کپور نے اب تک دو فلموں میں کام کیا ہے اور جن میں ایک دھڑک اور ایک گنجن سکسینا ہے اور یہ دونوں ہی فلمیں کامیاب رہی ہیں علاوہ ازیں انھوں نے زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلیکس فلم گھوسٹ اسٹوری میں بھی کام کیا ہے۔
لیکن دوسری جانب اس نوجوان ادکارہ سے متعلق کہا جارہا ہے کہ ان کی والدہ انہیں فلموں میں نہیں لانا چاہتی تھیں۔
جولائی 2018 میں جھانوی کی فلم دھڑک سے قبل وہ ووگ انڈیا کے سرورق کی زینت بنی تھیں تاہم اس دوران کرن جوہر نے ان کا ایک انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی والدہ سری دیوی انہیں فلموں میں نہیں لانا چاہتی تھیں کیونکہ والدہ کو ایسا لگتا تھا کہ میں فلم انڈسٹری میں نہیں چل پاؤں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سری دیوی کو ایسا لگتا تھا کہ میں بھولی بھالی لڑکی ہوں اسی لیے وہ چاہتی تھیں کہ ہم پرسکون زندگی گزاریں۔
جبکہ دوسری جانب جھانوی نے بتایا تھا کہ والدہ ان کی جگہ پر ان کی بہن خوشی کو فلموں میں لانے سے متعلق پراعتماد تھیں۔