سری پائے، نہاری، قیمہ، مچھلی، ٹکاٹک کے شوقین خبردار، ہوشیار
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن، ناقص طریقے سے سٹور کیے گئے 22 ٹن سری پائے برآمد کر لئے گئے،
بغدادی ہاؤس، ملتان روڈ کے قریب کولڈ سٹور پر چھاپہ کے دوران 22ٹن کلو فروزن اشیاء برآمد کی گئیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پرکولڈ سٹور کو اصلاح تک بند کر دیا گیا
2.5 ٹن مرغی کے پنجے،8 ٹن بیف پائے،3.5 بکرے کے پائے، 6 ٹن مچھلی، 600 کلو چکن،700 کلو کلیجی برآمد کی گئی ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حلال سرٹیفکیٹ اور ریکارڈ کی عدم موجودگی پر سٹور کو بند کیا گیا۔ فوڈ لائسنس اور میڈیکل سرٹیفیکٹس نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی.سٹور کی گئی تمام میٹ پروڈکٹس کے ایکسپورٹ دستاویزات بھی عدم موجود پائے گئے۔
سری پائے، نہاری، قیمہ، مچھلی، ٹکاٹک کے شوقین خبردار، ہوشیار#baaghitv #pakistan #punjab #lahore pic.twitter.com/i1HNeliQ8M
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 1, 2020
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق فروزن اور ایکسپورٹ میٹ کے مکمل کوائف رکھنا لازمی ہے۔برآمد کردہ گوشت کے ساتھ حلال سرٹیفکیٹ اور مکمل لیبلز کا ہونا ضروری ہے۔حلال سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی میں مقامی فروخت کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی .حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری اور صاف خوراک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔