سیدھی بات ہے کہ جن اسمبلیوں سے ساری زندگی کھایا،آج ان میں بیٹھنا گناہ کبیرہ ہے:خواجہ آصف

0
35

لاہور:سیدھی بات ہے کہ جن اسمبلیوں سے ساری زندگی کھایا،آج ان میں بیٹھنا گناہ کبیرہ ہے:خواجہ آصف نے اسمبلیوں میں جانے کوگناہ کبیرہ قراردیا ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نظام روکنےکیلئےاستعفےمعمولی بات ہے ان اسمبلیوں میں بیٹھنا گناہ ہے۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں عوام کی رائے اور ووٹ کااحترام کیاجائے، نوازشریف کو اقتدار نہیں چاہئےاللہ نے ان کو بےشمار اقتدار دیے، نوازشریف ووٹ کی عزت اورآپ کے اقتدارکی جنگ لڑ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ جس اسمبلی میں نوازشریف نہیں‌ہے اس میں جانا گناہ سمجھتا ہوں

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معلوم نہیں لاہوریوں اور نوازشریف کا کیا رشتہ ہے، ڈھائی سال میں جتنی کرپشن ہوئی اتنی 74سالوں میں بھی نہیں ہوئی، درخواست کرتاہوں جتنی جلدی ہوسکےان سےجان چھڑالو، بھکاریوں کی بھی عزت ہوتی ہےیہ توفراڈاوربنارسی ٹھگ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سےلوگ ن لیگ کےجلسےمیں آئیں گے اگراسمبلیوں سےاستعفیٰ دینےپڑےتویہ تھوڑی قیمت ہوگی، ہمارے84ممبر ہیں، پیپلز پارٹی اور جےیوآئی ممبر ملا کر130بنتےہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ صاحب استعفی دیں اورمیدان میں آئیں، پتہ لگ جائےگاسیالکوٹ کےلوگ عمران خان یااشتہاری شریف کیساتھ ہیں، آپ کےاستعفےکا انتظار رہےگا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن سے زیادہ اس بات کے خواہش مند ہیں کہ وہ استعفے دیں،ان کی جگہ نئے الیکشن ہوں گے،کرپٹ لوگوں جو اسمبلی کوچلنے نہیں دے رہے نئے لوگ آئیں گے

Leave a reply