لاہور:حالات بہتری کی طرف جارہےہیں،غیرتصدیق شدہ اطلاعات پرکان نہ دھریں،عثمان بزدارکی عوام سے اپیل،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔
اپنی بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال اِس وقت تسلی بخش ہے اور پولیس، رینجرز اور دیگر ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ لاہور میں ایک مقام کے علاوہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ غیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔