بالی ووڈ کنگ اور سپر سٹار شاہ رخ خان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیوانٹر ویو میں اپنی زندگی کے چھ سبق بتاتےدکھائی دے رہے ہیں
شاہ رخ خاں کے مطابق زندگی کے چھ سبق:

1: اگرتم مجھے بھیڑیوں کے آگے پھینکو گے تو میں اس جھنڈ کی سربراہی کرتے ہوئے واپس لوٹوں گا

2:کسی بھی کام میں ناکامی کا علاج زیادہ کام کرنا ہے اور کسی بھی کام میں کامیابی کا علاج بھی زیادہ کام کرنا ہی ہے

3: ہر ناکامی آپ کو آگے بڑھنے کے لئے بڑھاوا دیتی ہے کسی بھی ناکامی کو بھولنا نہیں چاہئے بلکہ اس کو طاقت بنا کر اس سے بہتر اور اچھا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے اگر آپ ناکامی سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں تو آپ کبھی بھی ناکام نہیں ہوں گے

4:یہ دو الفاط جو میں اپنے کیرئیر کے اختتام پر بالکل نہیں کہنا چاہوں گا سوری اور تھینک یو

5: میں اپنا سٹارڈوم ٹکسیڈو کی طرح نہیں پہنتا بلکہ اسے ٹی شرٹ کی طرح پہنتا ہوں اور یہ کہ یہ کس طرح ہو نا چاہیئے اگر آپ اصلی سٹار ہیں تو اسے آپ کو محض نرم مزاج عام جینٹل مین اور کول رہنے کی بجائے کسی بھی دوسرے طریقے سے اس کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے

6: ایمان اور یقین میں فرق ہے میرا ایمان ہے درحقیقت یقین پر سوال کیا جا سکتا ہے جسے ثابت کرنا پڑے گا جیسے کہ ریاضی کے مسئلے میں دیا جاتا ہے لیکن جو ایمان جیسا کہ ہم اللہ پر رکھتے ہیں اور بھگوان پر رکھتے ہیں اور ایمان کو جھٹلایا نہیں جا سکتا

Shares: