کورونا وائرس: سیاحت کی بندش۔ نتھیاگلی کے چھ ہزارخاندان فاقہ کشی پر مجبور۔
ایبٹ آباد:کورونا وائرس: سیاحت کی بندش۔ نتھیاگلی کے چھ ہزارخاندان فاقہ کشی پر مجبور۔،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سیاحت کی صنعت کو شدید خطرات ہیں ، لوگوں کا روزگارختم ہوگیا ہے اورلوگ اب فاقہ کشی پرمجبورہوگئے ہیں
https://www.facebook.com/voiceofhazaradotcom/videos/666730947516797/
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے نتھیاگلی اورنواحی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگارہوگئے ہیں ، ہوٹل بند ہیں اور وہاں کام کرنے والے افراد بے روزگارہوگئے ہیں ، گھروں میں فاقہ ہے
اسی حوالے سے ہوٹل انڈسٹریز کے مرکزی رہنما ضیا نبی نے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کے روزگار کا بندوبست کرے
ضیا نبی نے کہا کہ عجیب معاملہ ہےکہ ملک کے دیگرحصوں میں بڑے بڑے فائیوسٹارہوٹلز کھولے جارہے ہیں اورنتھیا گلی اورنواح میں ہوٹل بند کرکے لوگوں کا روزگار چھینا جارہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے
https://web.facebook.com/voiceofhazaradotcom/videos/666730947516797/?v=666730947516797
سرًمحمد خالد رہنما ہوٹل ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے جن ایس او پیز کے تحت ملک کے دیگرحصوں میں ہوٹل کھولے ہیں ایسے ہی اس علاقے میں کھول کرلوگوں کی بے روزگاری کو ختم کریں تاکہ وہ بھی اپنے گھروالوں کے روٹی روزی کا بندوبست کرسکیں
دیگرمقررین نے اپنےخطابات مین حکومت سے کہا کہ وہ ایس پی اوز کے تحت نتھیا گلی کے ہوٹلون کو کھولیں تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکیں