مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت ایک ہی پتہ ہے وہ تحریک عدم اعتماد کا ہے-
باغی ٹی وی : احسن اقبال نے کہا ہے کہ 172 ووٹوں کا پتہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے یہ ایکی دوکی کے پتوں کو کنگ اور کوئین بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی ٹرمپ ہیں اور ان کا حال بھی وہی ہوگا۔تحریک عدم اعتماد سے نکلنا مطلب آپ کو برطرف کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن : دوسرےمرحلے میں ایک ہزار 318کونسلرزبلامقابلہ منتخب
ان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس کے بعد 24 نہیں تو 72 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروایں گے۔ آئین میں لکھا ہے کہ تین دن میں ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا شودے باز لیڈر ہے۔عمران خان نے کرپشن کی اور دوسروں کو کرپٹ کہتے ہیں۔جو خود بھگوڑا ہے وہ دوسروں کو بھگوڑا کہتا ہےکیلی فورنیا کی عدالت اور الیکشن کمیشن سے کون بھاگا ہے؟
دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف کھڑی ہیں حکومت جلسوں کےلیے سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے آرٹیکل 63 کاترجمہ عام ہے اسے تشریح کی ضرورت نہیں ہے –
رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ لوگوں کو 6 ہزار روپے دیا جا رہا ہے تاکہ وہ جلسے میں آئیں حکومت نے ان 4 سال میں کوئی وعدہ پورا نہیں کیا –
اگرحکومت کے پاس جواب ہےتوعدالت سے سوال کیوں پوچھ رہی ہے؟ عدالت اٹارنی جنرل کے سوال پر برہم
ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنہوں نے قوم کےساڑھے تین سال ضائع کیے وہ چار چار پریس ٹاکس کر رہے ہیں، وہ لوگ ریاستی وسائل استعمال کر کے قوم کو لیکچر دے رہے ہیں، پاکستان کی عوام صبح سے دیکھ رہی ہے کہ سماعت جاری ہےعمران خان کا حکم ہے اتنا جھوٹ بولو کہ جھوٹ سچ لگے-
انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ عمران خان نہ کریں یہ کام، یہ بہت خطرناک کام ہیں مدینہ کی ریاست کا نام استعمال کر کے کشمیر فروشی کی انہوں نے پاکستان کی عوام کو گمراہ کیا کرائےکےترجمانوں کوگھرجانےکی تیاری کرنی چاہیےتھی کرائےکےترجمان 4،4 پریس کانفرنسزکررہےہیں-
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوسروں پرتہمت لگائی،جھوٹ بولاگیا،الزام تراشی کی گئی ریاست مدینہ کانام استعمال کرکےعمران خان نےسیاست کی ریاست مدینہ کانام استعمال کرکےعوام کوغریب کیا،کشمیرفروشی کی ہر رکن اسمبلی پارلیمنٹ جائے اور اپنا ووٹ بھی دے گا-